اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یہ 2014بچوں کے لیے خطرناک ترین سال ثابت ہوا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام، یوکرائن، فلسطینی علاقے، عراق اور دنیا کے دیگر متعدد علاقوں میں تنازعات کی وجہ سے پندرہ ملین بچے متاثر ہوئے ہیں۔ یونیسف کے ڈائریکٹر انٹونی
لیَک کاکہنا ہے کہ انہیں ماضی قریب میں بچوں کے لیے اتنا خطرناک سال یاد نہیں ہے، اس سال صرف شام اور عراق کے تنازعات کی وجہ سے بالتریب 7.3 اور 2.7 ملین بچے متاثر ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 230 ملین بچے ایسے ممالک یا علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں، جو پرتشدد تنازعات کی زد میں ہیں۔ -